پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا لاہور سے آنے والے طیارے میں 95 مسافر سوار تھے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 مئی 2020ء) کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔پرواز پی کے 303 میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔پرواز کے پائلٹ کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آئیں گی

Comments
Post a Comment