پشاور میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی دھماکے میں 2 کلو دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ موٹرسائیکل میں نصب تھا ، پولیس
11/May/2020, 10:58 (urdupoint.com)
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11مئی 2020ء) پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر دھماکے کے بعد 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 2 کلو دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکہ تھا، اس لئے اس کا اندازہ نہیں لگایا گیا۔ پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکے والی جگہ سے مزید شواہداکٹھے کئے جا رہے ہیں۔زخمی ہونےوالے افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکا پشاور شہر کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں دھماکہ ہوا ہے ۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک مہینے سے زیادہ کے وقت سے لاک ڈاؤن تھا جس کے بعد آج سے حکومت نے کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی تھی۔ لیکن جیسے ہی آج اجازت کے بعد پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر کاروباری مراکز کھولنے کا وقت آیا تو وہاں ایک دھماکہ ہو گیا ہے۔ دھماکہ آج صبح کے وقت ہوا ہے جس وقت ممکن طور پر کچھ لوگ بازاروں کی طرف آنا شروع ہو گئے ہیں۔
زخمی افراد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان میں 2 پولیس اہلکار سمیت ایک شہری زخمی ہوا ہے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ دھماکہ پشاور کے علاقے اشرف روڈپر ہوا ہے، دھماکے کے بعد 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 2 کلو دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
Read original
Comments
Post a Comment