پٹرولیم قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسےلٹر تک کمی کی سفارش، حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے لٹر تک کمی کی سفارش کر دی۔ پٹرول 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 94 پیسے لٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج کرے گی۔
عوام کے لیے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے سمری پڑولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہےجس میں سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی جائے۔ لائیٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے لٹر سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے پٹرول پر 18 روپے 90 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 3 روپے لٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
سمری منظور ہونے کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 73 روپے 31 پیسے اور پٹرول 75 روپے 90 پیسے لٹر میں دستیاب ہو گا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 37 روپے 94 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 33 روپے 38 پیسے ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔
dunyanews.tv
Comments
Post a Comment